کتنے دن بعد پنجاب کا نیا گورنر مقرر کیا جائے گا؟

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب جمعہ سے 6 دن بعد فارغ ہوجائیں گے جس پر ا ن کی جگہ نیا گورنر تعینات کیاجائے گا۔جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب نے حلف نہ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، صدر ، وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری 14 دن میں منظور یا اعتراض لگاکر واپس کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اسی طرح سمری دوبارہ بھیج دے تو صدر کو منظور کرنا ہوتی ہے، صدر سمری منظور نہ کرے تو 10 دن میں سمری منظور سمجھی جاتی ہے۔۔۔۔

close