حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، سابق وزیر حماد اظہر نے دعویٰ کر دیا

لاہو ر(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہاہے کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان پائیدار بلند ترقی اور بڑھتے زرمبادلہ کے ذخائر کی راہ پر گامزن تھا۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پاکستان سب سے زیادہ برآمدات، ترسیلات زر، ٹیکس وصولی اور عالمی معیار کی فلاحی اسکیموں کی راہ پر گامزن تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تبدیلی کے بعد معیشت زبوں حالی کا شکار ہے، زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کے اندر کم ہوگئے۔ بدنام اور نااہل چہرے اقتدار میں ہیں۔۔۔۔۔

close