پولیس کی زبردست کارروائی ، فائرنگ کے واقعے میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

پشاور(آئی این پی) شاہ پور پولیس کی زبردست کاروائی ،مستورات کے تنازع پر دو فریقین کا ایک دوسرے پر با ارادہ قتل فائرنگ ایک راہگیر بچی زخمی موقع پر چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد کرلیاگیا تفصیلات کے مطابق sho شاہ پور کو گزشتہ روز افطاری سے قبل اطلاع ملی کہ مستورات کے تنازع پر دو فریقین آپس میں ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں اور فائرنگ کے دوران ایک کمسن بچی زخمی ہوئی ہے sho شاہ

پور شکیل خان و دیگر نفری موقع پر پہنچ کر دونوں فریقین سے چارملزمان1- گل زادہ ولد رازق 2- سکندر 3- قادر پسران بہادر 4- زاہد گل ولد گل بشر ساکن ساکنان فتو عبدالرحیما گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ایک ضرب رائفل 12 بور تین عدد میگزین اور 10 عدد کارتوس برآمد کیا زخمی بچی کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔۔۔۔

close