نشے کیلئے پیسے نہ دینے پر شوہر نے بیوی کی جان لے لی

فیصل آباد (آئی این پی) پنجاب کے شہر فیصل آباد میں شوہر نے منشیات کے لیے پیسے نہ دینے پر ہتھوڑے مار کر بیوی کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملزم نے گرفتاری کے دوران پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کردیا۔دوسری طرف ننکانہ صاحب میں بھی نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نواحی گاں بھولا چک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر رانا گلاب احمد پر فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے شہری شدید زخمی ہوگیا، اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔۔۔۔۔

close