عمران خان جیت گیا، تحریک عدم اعتماد ٹھس کر گئی، نا یہ عدم اعتماد لائیں گے اور نہ ہی 23 مارچ کو آئیں گے، شیخ رشید کا اعلان

اسلام آباد (آن لائن )وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا اجلاس ایک ناکام اور شکست خوردہ اپوزیشن کی کا غمازتھا،ناکامی اور پیشگی شکست پی ڈی ایم کے قائدین کے چہروں سے نظر آرہی ہے،اپوزیشن لانگ مارچ اور عدم اعتماد کرکے اپنا شوق پورا کرلے۔ اپنے بیان میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا اپوزیشن کے پاس لانگ مارچ کرنے کے لئے مین پاور ہی موجود نہیں۔ اپوزیشن کو یہ بھی نہیں پتا کہ ایوان کے اندر ان کی اپنی پارٹیوں کے کتنے ووٹ ہوں گے۔

ساری اپوزیشن ملکر کر بھی عمران خان کو ایوان کے ناں اندر شکست دے سکتی ہے اور ناں باہر۔ شیخ رشید احمد نے کہا اپوزیشن اپنی بقائ￿ کی جنگ لڑ رہی ہے. اور اپوزیشن مکمل نا کام ہو چکی ہے ان کے پاس اپنے آدمی پورے نہیں ہیں۔ہمارے اتحادیوں کے پاس پھر خیریت مانگنے جا رہے ہیں۔ عمران خان جیت گیا اور پی ڈی ایم ہار گئی ہے اور تحریک عدم اعتماد ٹھس کرگئی ہے۔نا یہ عدم اعتماد لائیں گے اور نہ ہی 23 مارچ کو آئیں گے۔۔۔۔

close