لاہور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کے احکامات جاری کون کون تبدیل ہوا؟

لاہور (آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے 10 ایڈیشنل رجسٹرارز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ عرفان احمد سعید کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینئر ایڈیشنل رجسٹرار محمد شاہد حسین کو سینئر ایڈیشنل رجسٹرار بہاولپور بنچ ،ایڈیشنل رجسٹرار جانسن برنارڈ کو ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی سیل ،ایڈیشنل رجسٹرار عابد حسین بخاری کو ایڈیشنل رجسٹرار لیجسلیشن ،ایڈیشنل رجسٹرار نصراللہ خان نیازی کو ایڈیشنل رجسٹرار ایچ آر ،نصراللہ خان نیازی بطور سٹاف آفیسر ٹو رجسٹرار فرائض بھی جاری رکھیں گے،ایڈیشنل رجسٹرار شہباز اشرف کو ایڈیشنل رجسٹرار سروسز اورترقی پانے والے محمد شہباز کو ایڈیشنل رجسٹرار پروکیورمنٹ تعینات کردیا گیا۔۔۔۔۔۔۔

close