اپوزیشن میں وہ سیاسی چوہے ہیں جن کا خیال ہے کہ وہ چھت پر زیادہ دوڑیں گے تو زیادہ آواز آئے گی اور اس طرح وہ بچ جائیں گے، فواد چوہدری کے چوکے چھکے

اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج حکومت کے خلاف تحریک اعتماد لانے کے لئے پاکستان کرپشن لمیٹڈ پارٹی کی بیٹھک ہوئی، اپوزیشن جرات کرے اور کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئے،کسی مائی کے لعل میں جرات نہیں کہ وہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لا سکے۔ پی ڈی ایم کے رہنمائوں کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا شہباز شریف کا خیال ہے کہ اس طرح کے ہتھکنڈوں سے وہ 18 فروری کو لگنے والی فرد جرم سے بچ سکتے ہیں تو ایسا نہیں ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان بھی پہلے دن سے حکومت کو گھر بھیجنے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کے بازوئوں میں طاقت نہیں ہے۔ آج پی ڈی ایم کے رہنمائوں کی گفتگو سے ان کی کمزوریاں نظر آ رہی تھیں۔اپوزیشن جماعتوں کو چیلنج ہے کہ وہ کل تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں، پاکستان تحریک انصاف اور خود اپوزیشن کے ارکان اسمبلی انہیں سرپرائز دیں گے، چوہدری فواد حسین نے کہا اپوزیشن میں وہ سیاسی چوہے ہیں جن کا خیال ہے کہ وہ چھت پر زیادہ دوڑیں گے تو زیادہ آواز آئے گی اور اس طرح وہ بچ جائیں گے۔۔۔۔۔

close