قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، آرٹس، سائنس اور ایسویٹ ڈگری ان کامرس میں آن لائن رجسٹریشن کے شیڈول میں توسیع کا اعلان

گلگت(آئی این پی)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسویٹ ڈگری آرٹس، سائنس اور کامرس ایسویٹ ڈگری کے سیشن 2021-23کے لیے آن لائن رجسٹریشن اور امتحانی فیس جمع کرانے کے شیڈول میں توسیع کا علان کردیاہے۔ جمعرات کو ڈائریکٹوریٹ آف پبلک ریلیشنز کے مطابق شعبہ امتحانات سے جاری نوٹیفکیشن میں لائن رجسٹریشن و امتحانی فیس جمع کرانے کے لیے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ویب پوٹل examinations.kiu.edu.pkکے ذریعے 2فروری2022تک نارمل فیس تین ہزار جبکہ11فروری2022 تک ڈبل فیس 6000کے ساتھ قراقر م کواپریٹو بنک کے کسی بھی برانچ میں جمع کرواسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے دفتری اوقات میں شعبہ امتحانات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی آ فس یاپھر یونیورسٹی شعبہ امتحانات کے آفیشل ویب سائٹ سے رجوع کیاجاسکتاہے۔۔۔۔۔

close