قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی، دو سالہ ماسٹر پروگرامز میں داخلوں کے شیڈول میں توسیع کااعلان

گلگت(آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں میں دوسالہ پروگرامز کیلئے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کردیا۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اخترکے مطابق دو سالہ ماسٹر پروگرامز میں 4فرورہ2022 تک داخلے جاری رہینگے لہذا داخلہ لینے کے خواہشمند طلبہ و طالبات 1000روپے بنک چالان اور مکمل کوائف کے ساتھ آن لائن داخلے کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں۔

داخلے کے حوالے سے مزید معلوما ت کے لیے KIUکے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز کے دفتریا پھر کے آئی یو کے ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ ۔۔۔۔

close