بارشوں کے باعث اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ

گوادر (آئی این پی) گوادر میں موسلادھار بارشوں کے بعد پیدا ہونی والی صورت حال کے پیش نظر اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا۔بدھ کو ڈپٹی کمشنرگوادرکا کہنا ہے کہ گوادرکے تمام نجی اور سرکاری اسکول 6 جنوری تک بند رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنرکے مطابق گوادرکے اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد4 جنوری کو کھلنے تھے تاہم بارشوں کے بعد کی صورتحال کے پیش نظر تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ موسلا دھار بارشوں کے بعدگوادر میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہونے سے بارش اورسیوریج کاپانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے اور سڑکوں پر جگہ جگہ پانی کھڑا ہے۔صوبائی حکومت نے صورت حال کے پیش نظرگوادرکو آفت زدہ قرار دے دیا ہے، وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہیکہ آفت زدہ قرار دینیکا نوٹی فیکشن جلد جاری کیا جائیگا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) سے ابھی مدد نہیں مانگی، ضرورت پڑی تو بات کریں گے۔…

close