سیاسی منظر پر اہم پیش رفت، جہانگیر ترین کی فاروق ستار سے ملاقات، گفتگو میں کس کس معاملے پر اتفاق ہوا؟

کراچی (آئی این پی) حکمران جماعت تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار سے کراچی میں ملاقات کی ہے۔اتوار کو ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار کہا کہ جہانگیر ترین سے ملاقات میں کراچی سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

سربراہ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی فاروق ستار نے کہا کہ جہانگیر ترین نے آئندہ بھی مشاورتی سلسلہ بحال رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔۔۔۔

close