بلوچستان کے شما لی اضلا ع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4اشاریہ 8،مرکز قلات سے40 کلو میٹر دور

کوئٹہ (آئی این پی) بلو چستان کے دارالحکومت کو ئٹہ سمیت صو بے کے مختلف شما لی اضلا ع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں زلزلہ پیما مر کز کے مطابق ریکٹر سکیل پے زلزلے کی شدت 4اشاریہ 8تھی۔ تفصیلا ت کے مطابق ہفتہ کے روز صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ،پشین،خا نو زئی، زیا رت و دیگر میں 11بجکر 39منٹ پرزلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے خوف زدہ ہو کر لو گ کلمہ طیبہ ورد کر تے ہو ئے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکل آئی تا ہم ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصانا ت کی اطلا ع نہیں زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پے زلزلے کی شدت 4اشاریہ 8تھی جس کا مرکز قلات سے40 کلو میٹر دور شمال مغرب میں تھا۔۔۔۔