قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے طلبہ کیلئے سرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

گلگت (آئی این پی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی نے طلباء وطالبات کے لیے سرمائی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر کیمطابق یونیورسٹی 27دسمبر2021سے13فروری 2022تک سرمائی تعطیلات کے سلسلے میں بند رہے گی جبکہ 14فروری2022 سے طلبہ وطالبات کے لیے یونیورسٹی معمول کے مطابق کھلے گی اور 12مارچ 2022تک معمول کے مطابق کلاسز جاری رہیں گے جبکہ 14مارچ سے 19مارچ 2022تک فائنل ٹرم امتحانات ہونگے۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز کے مطابق اس بات کا فیصلہ قراقرم یونیورسٹی اکیڈمک ریوئیو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں کیاگیا۔یاد رہے کہ اجلاس میں سرمائی تعطیلات کا فیصلہ گلگت بلتستان میں گزشتہ دنوں سے جاری شدید سردی کی لہر کے باعث سمسٹر خزاں کے اکیڈمک کلینڈ رمیں تبدیلی لاتے ہوئے کیاگیا۔جبکہ قراقرم گریجویٹ سکول کی کلاسز معمول کے مطابق جاری کردہ اکیڈمک کلینڈ رکے مطابق ہی جاری رہینگے۔۔۔۔

close