ساہیوال ،خطر ناک بین الاضلاعی اسلامو ڈکیٹ گینگ کے 3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار

ساہیوال(آئی این پی) ساہیوال پولیس تھانہ شاہ کوٹ کی کاروائی،خطرناک بین الاضلاعی اسلامو ڈکیٹ گینگ کے 3ارکان سرغنہ سمیت گرفتار،چھینا گیا مال مسروقہ نقدی، لاکھوں روپے مالیت کے مال مویشی اور موٹر سائیکل,کار برآمد۔ ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ ملک غلام عباس نے ہمراہ ٹیم کاروائی کر تے ہو ئے اسلامو ڈکیت گینگ کے سرغنہ اسلام عرف اسلامو سمیت مشتاق عرف مشتاقی،نذر عرف نزروکو گرفتار لیا۔

ملزمان کے قبضہ سے شہریوں کا چھینا گیا مال مسروقہ 1 لاکھ روپے نقدی،3 عدد گائے2 بکریاں 2 موٹر سائیکلز، ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور 2عدد برآمد، ملزمان کے زیر استعمال مہران کا ربھی قبضہ پولیس میں لے لی۔ملزمان سے 18مقدمات ٹریس ہو ئے ملزمان کا خانیوال، میاں چنوں، اور دیگر اضلاع میں وارداتیں کر نے کا انکشاف مزید تفتیش جاری ہے۔۔۔۔

close