کراچی، پولیس اہلکار نے اپنےہی افسروں کے خلاف بیان دے دیا

کراچی (پی این آئی) کراچی کی کورٹ پولیس میں تعینات پولیس اہلکار نے اپنے ہی افسروںکے خلاف بیان دے دیا، پولیس اہلکار نے الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او سائٹ سپرہائی وے نےجعلی مقدمہ درج کروایا۔ کانسٹیبل سلیم الدین نے کہا کہ مجھ پرمقدمہ درج کرکےگھرخالی کروایا گیا، میری اہلیہ پر دباؤ ڈال کر کاغذات پر دستخط کروائےگئے۔

کانسٹیبل سلیم الدین نے کہا کہ مجھے زمین پر قبضے کے مقدمے میں گرفتار کر کےجیل بھجوایا گیا۔اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی نے کہا کہ پولیس اہلکار ویڈیو بیان میں غلط بیانی کررہا ہے، یہ عادی لینڈ گریبر ہے، جو گھر خالی کروایا گیا اس پر قبضہ کیا ہوا تھا۔ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ پولیس کانسٹیبل اس سے قبل کئی دفعہ قبضےکی کوشش کرچکا ہے۔۔۔۔۔

close