دوران ڈکیتی زخمی ہونے والا نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا

ساہیوال(آئی این پی ) دوران ڈکیتی زخمی ہونے والا نوجوان زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال عارفوالہ روڈ پر میڈیسن کمپنی کاملازم فرخ شہزاد ڈالہ گاڑی کے ڈرائیور ولسن جان کے ہمراہ ریکوری کرکے واپس آرہاتھا کہ راستے میں114/9-L کی قریب2نامعلوم موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوںنے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوئوںنے گولی ما رکر فرخ شہزاد کو شدید زخمی کردیا تھا

جسے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کرایاگیا جہاںپر وہ زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا ہے۔ پولیس تھانہ کمیر نے مرتضیٰ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف زیردفعہ 302/394 ت پ مقدمہ درج کرلیاہے تاحال ڈاکوئوں کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔۔۔۔۔

close