لیاری میں 6 منزلہ زیر تعمیر ٹیڑھی عمارت گرانے کا کام شروع

کراچی(آئی این پی)کراچی کے علاقے لیاری میں 6 منزلہ زیر تعمیر عمارت گرانے کا کام شروع کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کوکراچی کے علاقے لیاری میں چھ منزلہ زیر تعمیر عمارت کو مسمار کیے جانے کا کام شروع کردیا گیا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ ٹیڑھی عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ دو منزلہ کہہ کر 6 منزلہ عمارت کھڑی کردی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ، ایس بی سی اے اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے۔واضح رہے کہ لیاری میں یعقوب شیرا روڈ گلی نمبر سات میں رہائشی عمارت ایک طرف جھک گئی تھی، کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے قبل عمارت کو خالی کرالیا گیا تھا۔حفاظتی انتظامات کے پیش نظر انتظامیہ نے اطراف کی چھ مکانات کو خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔۔۔۔

close