ڈی ایچ ، ای پی آئی ملازمین کو قانونی سہولتیں دینے سے انکاری ہیں ای پی آئی ایمپلائز یونین بلوچستان پنجگور کی پریس کانفرنس

پنجگور (پی این آئی ) ای پی آئی ایمپلائز یونین بلوچستان پنجگور کے چیئرمین محمد اعظم، عبدالمجید، حفیظ الرحمان، عبدالقدیر، الطاف ،سیدی کریم اور صابر علی نے پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایچ او پنجگور ای پی آئی ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔ ملازمین کے واجبات جو سرکار کی

جانب سے مقرر کیےگئے ہیں مسلسل ان واجبات کو دینے سے انکاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج پوری دنیا اور خصوصاً پاکستان کورونا جیسی تباہ کن وبا کی لپیٹ میں ہے مگر ای پی آئی کے ملازمین بے سروسامانی کے عالم میں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں انھیں محکمہ کی طرف سے نہ ماسک دیے گئے ہے اور نہ سینی ٹائزر اور حفاظتی کٹ اور سامان مہیا کیاگیاہےجن سے وہ کم ازکم اپنی حفاظت کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پر خطرہ اور نامساعد حالات کے باوجود وہ کام کررہے ہیں مگر بجائے اس کے کہ ڈی ایچ او ہمارے کام کی تعریف کرے بلکہ جو حقوق صوبائی سطح پر ہمارے لیے منظور ومقرر ہوئے ہیں انھیں دینے سے باربار انکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجگور میں ویکسی نیٹرز اپنے فرائض ایمانداری کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں ان کی محنت اور کاوشوں کے نتیجے میں اج پورا ضلع فری پولیو بن چکا ہے گرین زون کا اعزاز بھی انہی ویکسی نیٹرز کی بدولت سے ملا ہے اس کے باوجود جب انھیں معاوضوں کی ادائیگی کی بات آتی ہے تو اس سے انکار کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جولائی 2017 سے لیکر جون 2020 کے واجبات تاحال نہیں ملے ہیں انہوں نے کہا کہ ایمپلائز یونین ڈی ایچ او کے خلاف سراپا احتجاج ہے اوراس وقت تک کسی ٹیکہ جاتی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے جب تک ہمارے بقایات جات ادانہیں کیےجاتے اور اس کی ذمہ دار ی ڈی ایچ او پنجگور پر عائد ہوگی۔۔۔۔

close