ایرانی تیل اسمگل کرنے والی گاڑیوں سے بھتہ خوری

پنجگور ( پی این آئی ) پنجگور لیویز پولیس ایکسائیز کی قائم چیک پوسٹوں پر ایرانی تیل اسمگل کرنے والی گاڑیوں سے بھتہ خوری عروج کو پہنچ چکی ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان چیک پوسٹوں کو ٹھیکے پر دیا گیا ہے اور جو گاڑی مالکان بھتہ دینے سے انکار ی ہوتے ہیں ان پرتشدد کیا جاتا ہے گزشتہ روز بھی ایک

شہری پر لیویز فورس کے اہلکاروں نے ایک چیک پوسٹ پر تشدد کیا ۔پنجگور کے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان اور متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں لیویز فورس پولیس ایکسائیز اور دیگر کی بھتہ خوری اور لوگوں پر تشدد کا نوٹس لیا جائے۔۔۔۔

close