کورونا وائرس ، مردان کے علاقے میں لاک ڈاؤن ڈپٹی کمشنر مردان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

مردان (پی این آئی) مردان کے علاقے منگا میں کورونا وائر س سے متاثرہ شخص کی ہلاک کے بعد لاک ڈاؤن کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق منگا کا رہائشی سعاد ت خان کورونا وائرس سے ہلاک ہو گیا تھا ۔ جاں بحق ہونے والا 50 سالہ سعادت خان 7مارچ کو سعودی عرب سے آیا تھا ۔ مردان واپسی پر میڈیکل کمپلکس

آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا ۔ڈپٹی کمشنر مردان نے منگا کے علاقے کو لاک ڈاؤن کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر آفس نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے جس علاقے میں ہلاک ہو ئی اس علاقے کو سیل کر دی گیا ہے۔ کسی شخص کو باہر آنے یا علاقے میں جانے کی اجازت ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ پابندی علاقے کی بہتری کیلئے لگائی گئی۔واضح رہے وزیر صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے ملک میں کرونا وائرس کے پہلے مریض کے انتقال کی تصدیق کی تھی ۔صوبائی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ جاں بحق ہو جانے والے شخص کا تعلق مردان سے تھا۔ 50 سالہ سعادت خان کچھ روز قبل ہی سعودی عرب سے واپس آیا تھا، جبکہ حال ہی میں اس کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ سعادت خان کا علاج کیا جا رہا تھا تاہم اب وہ انتقال کر گیا ہے۔ دوسری جانب ملک بھر سے رپورٹ ہونے والے کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 297 تک جا پہنچی ہے۔تاہم اب کورونا وائرس سے پاکستان بھر میں دو افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ، جبکہ 300 سے زائد افراد اس وبا کا شکار ہو چکے ہیں۔ پاکستان میں کرونا وائرس کا ایک اور مریض جاں بحق ہوگیا، وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والے دوسرے شخص کا تعلق بھی خیبرپختونخواہ سے ہے، 36 سالہ عبد الفتح پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر صحت خیبرپختونخواہ تیمور سلیم جھگڑا نے ملک میں کرونا وائرس کے 2 مریضوں کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close