پنجاب بھر کے سرکاری دفاتر بند عوام کا سرکاری دفاتر میں داخلہ ممنوع

لاہور (پی این آئی) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو دفتر آنے سے روک دیا گیا ، صرف ضروری افراد کو ہی دفتر آنے کی اجازت ہوگی۔ کورونا وائرس پھیلنے کا خطرہ،پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کو رخصت پر بھیجنے کا منصوبہ بنا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے

160کے قریب ممالک میں پھیلنے کے بعد سے ہی دفاتر میں چھٹیوں کی تجویز زیر غور ہےپنجاب حکومت نے صورتحال نارمل جانتے ہوئے چھٹیوں کا فیصلہ نہ کیا گیا تھا ۔ تاہم اب سول سکریٹریٹ نے 70 فیصد ملازمین کو دفاتر میں آنے سے روک دیا ہے۔ سول سیکریٹریٹ میں کورونا وائرس کے خوف کے باعث 30 فیصد ملازمین سے دفتر چلانے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ پنجاب بھر کے تمام محکموں کو احکامات سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔سول سیکریٹریٹ نے محکموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔صرف 30 فیصد سٹاف سے کام چلایا جائے گا۔ ملازم کو کھانسی یا زکام ہونے کی صورت میں فوری چھٹی دے دی جاتی ہے۔ سرکاری دفاتر میں عوام کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔ اس سےقبل خیبر پختونخواہ میں حاملہ خواتین اور بزرگوں کو چھٹیاں اور نماز جمعہ دو شفٹوں میں پڑھنے کی ہدایت کی گئی تھی ۔ 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور حاملہ خواتین کو 15 چھٹیاں دی جائیں، اراکین اسمبلی بھی اپنے حلقوں میں لوگوں سے ملاقات کرنے سے گریز کریں ۔خیبرپختونخواہ میں محکمہ ریلیف نے سیکریٹریز کو مراسلہ ارسال کیا تھا جس میں تجویز پیش کی گئی ہے کہ تمام 50 سال سے زیادہ عمر والے سرکاری ملازمین اور حاملہ خواتین کو چھٹیاں دی جائیں اور ان کو نمازجمعہ دو شفٹوں میں ا دا کرنے کا کہا جائے۔ یہ بات بھی قابل غور رہے کہ حکومت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔ اور بار بار صابن سے ہاتھ دھونے کی تجویز کی جا رہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close