تحریک انصاف پر پابندی؟ دھماکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف پر کسی بھی وقت پابندی عائد کرنےکا فیصلہ ہوسکتاہے۔

۔سینئر صحافی و تجزیہ کار صالح ظافر نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ اپنی رپورٹ میں انہوں نے لکھا کہ سیاسی اور عوامی امور کے لئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خان جنہوں نے گذشتہ روز وزیراعظم سیکریٹریٹ میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے واضح کردیا ہے کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت کی حیثیت سے کام کرنےکے لئے اپنا استحقاق کھوچکی ہے پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد کی روشنی میں پی ٹی آئی کو غیر قانونی جماعت قراردیکر اس کی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنےکا فیصلہ کسی بھی وقت ہوسکتاہے اس سلسلے میں موزوں وقت پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔ تحریک انصاف کی قیادت نے ثابت کیاہے کہ اسے ملک و قوم کے مفاد سے کوئی دلچسپی نہیں فرد واحد کا اقتدار اور اسے اپنا ملجیٰ و ماویٰ ثابت کرنا اس کا نصب العین ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے بارے میں کابینہ کمیٹی کی رپورٹ سے ثابت ہوچکاہے کہ تحریک انصاف نے9 مئی کے ملک گیر حملوں کے لئے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی اس کا سرغنہ تحریک انصاف کا بانی ہے جس نے اپنے فدائین کو تیار رہنےکا حکم کئی ماہ سے دینا شروع کر رکھا تھا اور وہ انہیں خبردار کرتا رہا کہ وہ بہت جلد انہیں کال دے گا جس کے لئے وہ انتظار کریں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ9مئی کے حملے اس کال کے تناظر میں کئے گئے۔رانا ثنا ء اللہ نےکہا کہ سیاست میں مسائل اور اختلافات کو طے کرنےکا بہترین اور آزمودہ طریقہ مذاکرات ہوتے ہیں تحریک انصاف سے بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں بشرطیکہ وہ ثابت کرے کہ وہ سیاسی جماعت ہے اور پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتی ہے۔ اس کا یہ دعویٰ کہ وہ صرف فوج سے مذاکرات کرے گی ثبوت فراہم کرتاہے کہ تحریک انصاف اور اس کے بانی کا سیاسی رویوں سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ رانا ثناء اللہ خان نےوفاقی دارالحکومت میں ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں جن میں دیگر معاملات کےعلاوہ قومی اسمبلی کے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے اجلاس میں اٹھائے جانے والے امور اورقانون سازی کے بارے میں تبادلہ خیال ہورہا ہے۔

close