5.8شدت کا زلزلہ، مرکز کہا ں تھا؟ عمارتیں لرز گئیں

تائپے(پی این آئی)تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی۔

تائیوانی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کو آنے والے زلزلے کی شدت سے دارالحکومت تائپے میں عمارتیں لرز گئیں۔تائیوان کے مشرقی ساحل ہوالین کاؤنٹی پر آنے والے زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ فوری طور پر کسی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہوالین میں 7.2 شدت کے زلزلے کے بعد سے تائیوان تقریباً ایک ہزار 400 آفٹر شاکس کا شکار ہو چکا ہے، اس زلزلے کے نتیجے میں17 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

close