جہلم ویلی، ٹنڈالی میں جدید سہولیات سے آراستہ مڈ لینڈ ڈاکٹرز ہسپتال مریضوں کا مفت علاج کرنے مصروف

مظفرآباد (آئی اے اعوان) آزاد کشمیر میں 8 اکتوبر 2005 کے قیامت خیز زلزلے کی تباہ کاریوں کے آثار آہستہ آہستہ مٹ چکے ہیں لیکن بیرون ممالک میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز اپنی مددآپ کے جذبہ سے سر شار ہوکر زلزلے سے متاثرہ علاقہ ٹنڈالی میں جدید سہولیات سے آراستہ مڈ لینڈ ڈاکٹرز ہسپتال میں مریضوں کا مفت علاج کرنے مصروف ہیں

آزادکشمیر کی جہلم ویلی میں مظفرآباد کے نواحی میں ٹنڈالی کے مقام پربیرون ممالک میں خدمات انجام دینے پاکستانی اور کشمیری ڈاکٹروں کی طرف سے قائم کیے گئے مڈلینڈ ڈاکٹرز ہسپتال میں انجو گرافی سٹی سکین کی جدید سہولت فراہم کردی گئی ہے جبکہ بحالی معذوراں کا شعبہ بھی قائم کردیا گیا ہے ۔

8 اکتوبر 2005 کے زلزلے کے بعد بیرون ممالک میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی اور کشمیری ڈاکٹر نے اپنے غیر ملکی ڈاکٹروں کے تعاون سے مریضوں کے مفت علاج کیلئے مڈ لینڈ ڈاکٹرز ہسپتال کا قیام عمل میں لایا ۔ ٹنڈالی کے مقام پر قائم کیے گئے ہسپتال میں انجوگرافی اور سٹی سکین کی جدید سہولتیں فراہم کرنے کے افتتاح کے ساتھ ساتھ معذور افراد کے علاج کیلئے شعبہ معذوراں بھی قائم کر دیاگیا ہے۔

مڈ لینٍڈ ڈاکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر سید افتخار شاہ نے ہسپتال میں نئی سہولتوں کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ہسپتال میں 6 لاکھ سے زائد مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرزلپرسکوپی کے ذریعے گردے کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں مریضوں کے مفت علاج کیلئے ہر ماہ امریکہ اوربرطانیہ سے ماہر ڈاکٹرز یہاں آتی ہے ۔سید افتخار شاہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مدد آپ کے تحت امریک برطانیہ اور عرب امارات سے جدید آلات یہاں لاکر مریضوں کوعالمی معیار کی طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔۔۔۔

close