آزاد کشمیر ، نئے سال کے بجٹ کی تیاری، وزیر خزانہ عبدالماجد خان کی صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود سے مشاورت

مظفرآباد (پی این آئی) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ,امداد باہمی اور ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان نئے مالی سال کے بجٹ سے متعلق صدرآزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے مشاورت کیلئے ایوان صدر کشمیر ہاوس اسلام آباد پہنچ گئے ۔صدر آزاد ریاست جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ، امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان نے بجٹ کو حتمی شکل کے حوالے سے بجٹ تجاویز لیں آزادکشمیر میں عوامی امنگوں اور تعمیر وترقی کے عکاس بجٹ کی تیاری کے حوالے سے وزیر خزانہ نے کابینہ کے وزراء اور محکموں کی طرف سے دی جانے والی بریفنگ کے کے متعلق صدر ریاست کو تفصیل سے آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ عبدالماجد خان صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد جموں وکشمیر بنک کی کارکردگی سے آگاہ کیا اور اس میں مزید بہتر ی لانے اور بنک کا دائرہ کار بڑھانے سے متعلق اہم امور کی طرف صدر آزادکشمیر کی توجہ مبذول کرائی ۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر خزانہ، امداد باہمی و ان لینڈ ریونیو عبدالماجد خان کی ملاقات درمیان ملاقات کے علاوہ آزادجموں وکشمیر بنک کے صدر خاور سعید اور نائب صدر احتشام ملک نے بھی صدر آزادکشمیر سے ملاقات کی۔۔۔۔

close