حکومت آزادکشمیر میڈیا کی ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم کریگی، معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری رفیق نیر کی اطلاعات کی بریفنگ کے بعد گفتگو

مظفرآباد (پی این آئی) وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات، سمال انڈسٹریز و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر نے عصر حاضر میں میڈیا کے کردار کوانتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا یے کہ حکومت آزادکشمیر میڈیا کی ترقی کیلئے تمام وسائل فراہم کریگی ۔میڈیا کے چینلجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے محکمہ اطلاعات کو مضبوط اور فعال بنائیں گے۔

پیر کے روز مظفرآباد میں محکمہ اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل کے دفتر میں سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد اور ڈی جی راجہ اظہر کی جانب سے دی گئی محکمانہ بریفنگ کے موقع پر چوہدری رفیق نیئر نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت کا چہرہ ہے، گزشتہ چند دھائیوں کے دوران میڈیا نے بہت تیز رفتاری سے ترقی کی۔پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا نظریہ ہر گھر تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل رہا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کے معاون خصوصی برائے اطلاعات چوہدری محمد رفیق نیئر کو محکمہ اطلاعات کے مختلف شعبہ جات، ترقیاتی منصوبوں،میڈیا پالیسی سمیت دیگر امور کے بارہ میں بریفنگ دی گئی۔ڈائریکٹر جنرل اطلاعات نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو محکمہ کو درپیش چینلجز سے بھی آگاہ کیا اور آزادجموں وکشمیر پریس فاؤنڈیشن کے بارے میں بھی بریف کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر اطلاعات امجد حسین منہاس، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر مرزا، میڈیا کوآرڈینیٹر برائے وزیراعظم خالد گریزی بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی چوہدری محمدرفیق نیئر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادخطہ کی فاسٹ ٹریک بنیادوں پر ترقی کیلئے سرگرم عمل ہیں۔

حکومت آزادکشمیر میڈیا کی ترقی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و انفارمیشن ٹیکنالوجی محترمہ مدحت شہزاد نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود محکمہ اطلاعات میڈیا کے نئے چینلجز سے نبرد آزما ہے، محکمہ اطلاعات حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے اور حکومت کی امیج بلڈنگ کیلئے دن رات کام کررہا ہے۔محکمہ اطلاعات موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا۔ اس موقع پر ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال نے معاون خصوصی برائے اطلاعات کو ویلکم کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں میڈیا کی ترقی اور حکومت کے سافٹ امیج کو اجاگر کرنے کیلئے محکمہ اطلاعات اپنابنیادی کردار ادا کررہا ہے۔ صحافیوں کی فلاح بہبود کیلئے محکمہ کے زیراہتمام پریس فاؤنڈیشن کا ادارہ کام کررہا ہے۔ محکمہ اطلاعات میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئے سیکشنز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے محکمہ کی ضروریات کو پورا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم آزادکشمیر میڈیا کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم آزادکشمیر کے ویژن کو عوام تک پہنچانے میں محکمہ اطلاعات ہمہ وقت کوشاں ہے۔۔۔۔

close