دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پولیس نے ریلی اور قافلے میں شریک 41 سیاسی کارکنوں اور 32 گاڑیوں کی فہرست مرتب کر لی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فہرست میں شامل کارکنوں کی 14 سے 16 ستمبر تک کی سرگرمیوں کا ریکارڈ بھی شامل ہے، جس کی بنیاد پر گرفتاریوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود بعض کارکن مبینہ طور پر ریلی کی سہولت کاری اور کارنر میٹنگز میں مصروف رہے۔ ان پر 27 ستمبر کو اسلام آباد دھرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کا بھی الزام ہے۔
پولیس کے مطابق خلاف ورزی میں استعمال ہونے والی 32 گاڑیوں کو ٹریس کر کے بند کیا جائے گا اور متعلقہ کارکنوں کو گرفتار کیا جائے گا۔ گاڑیوں اور مالکان تک پہنچنے کے لیے سیف سٹی کیمروں کی فوٹیج سے مدد لی جائے گی۔






