ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 

صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت مہمند، سوات، مردان، چارسدہ اور صوابی میں زلزلے کے جھٹکے آئے۔

 

ریکٹر اسکیل کے مطابق زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان ہے۔