افسوسناک خبر ، مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ

  • فتنۃ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ضلع خاران کے لجے روڈ پر مسافر گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کر کے ایک مزدور کو زخمی کر دیا اور گاڑی میں سوار دیگر 9 مزدوروں کو بھی چوٹیں آئیں، سیکیورٹی فورسز نے فوری موقع پر پہنچ کر متاثرہ مزدوروں کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں مرکز صحت منتقل کیا، سیکیورٹی فورسز سے پسپائی کے بعد فتنۃ الہندوستان کا عام شہریوں اور مزدوروں کو نشانہ بنانا ان کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، فتنۃ الہندوستان کی جانب سے ایک بار پھر عام بلوچ عوام پر حملہ نہتے شہریوں کو نشانہ بنانے کی مذموم کوشش تھی، بلوچ مزدوروں اور مسافر گاڑیوں پر حملہ ثابت کرتا ہے کہ فتنۃ الہندوستان کا بلوچستان یا بلوچیت سے کوئی تعلق نہیں۔