بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران کے علاقے بدرنگ میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں جاری مؤثر کارروائیوں کے نتیجے میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کو نقصان پہنچا ہے اور ان کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔
ریاستی اداروں اور سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تاکہ صوبے میں پائیدار امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔






