عظمی بخاری نے سہیل آفریدی کے پولیس وین میں بیٹھنے کو ڈرامہ قرار دیدیا

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے خود پولیس وین میں بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے ڈرامہ بازی قرار دے دیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہم ان کو عزت دے رہے ہیں لیکن یہ اس کے لائق ہی نہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ایک اور ڈرامہ بازی ملاحظہ کریں، خود جاکر پولیس وین میں بیٹھ گئے، پولیس والے اترنے کا کہہ رہے تھے، اپنے گارڈز کو ڈرامہ بلاک کرنے پر جھاڑ پلا کر پیش کردیا۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی فرمائشی اور سستی ایکٹنگ کر رہے ہیں، جگہ جگہ گاڑی روک کر عوام کو خوار کیا گیا، یوٹیوبرز اور گارڈز سے خطاب کیا گیا۔