باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی، قطر

دوحہ: قطر نے باب المندب کی ممکنہ بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ آبنائے کی بندش پوری دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوگی۔

قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دنیا پہلے ہی آبنائے ہرمز کی بندش کے اثرات سے دوچار ہے، ایسے میں باب المندب کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے۔

وزارت خارجہ کے مطابق بحیرہ احمر کے جنوبی راستے کی بندش کے اثرات پہلے ہی نظر آنا شروع ہوگئے ہیں، اس لیے خطے میں مزید کشیدگی اور اہم بحری راستوں کی بندش سے عالمی سطح پر سنگین معاشی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔