*نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج*
لاہور: پی ٹی آئی رہنما اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ کھانہ پورہ تھانے میں درج کیا گیا۔ مقدمہ ایس ڈی او فیسکو محمد عاطف ضیاء کی مدعیت میں درج ہوا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق واپڈا اہلکاروں نے 9 ستمبر کو بجلی کا میٹر مشکوک پائے جانے پر اسے لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوایا تھا۔ فیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ بجلی کے میٹر کی باڈی ٹیمپرڈ تھی اور دونوں سائیڈ کی سیل توڑ کر بجلی چوری کی جا رہی تھی۔
فیسکو حکام کے مطابق بجلی کا میٹر نعیم حیدر پنجوتھہ کے ڈیرے پر نصب تھا۔ مقدمہ درج ہونے کے باوجود پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی۔






