پاکستان کی مارشل آرٹس ایتھلیٹ فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
فاطمہ نسیم نے ہاتھوں میں انڈے پکڑ کر ایک منٹ میں 340 پنچز لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرا لیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی کھلاڑی دبیا جیوتی سرکار کے پاس تھا، جنہوں نے ایک منٹ میں 331 پنچز لگائے تھے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈز نے فاطمہ نسیم کا اسٹریچنگ کیٹیگری میں ریکارڈ بھی تسلیم کرلیا ہے۔






