انا للہ وانا الیہ راجعون ، تنا-ز-ع پر فائرنگ، اہم سیاسی جماعت کے رہنما سمیت 3 افراد مارے گئے

ہنگو میں ہسپتال کی تعمیر کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

ہنگو کے علاقے چھپری وزیران میں سرکاری بی ایچ یو ہسپتال کی تعمیر کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او ہنگو طارق حبیب کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک فریق کے 2 افراد جبکہ دوسرے فریق کا ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، جبکہ دوسرے فریق سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سابق تحصیل ناظم پیاو زار بھی شامل ہیں۔

ڈی پی او طارق حبیب کے مطابق چھپری وزیران میں سرکاری بی ایچ یو ہسپتال کی تعمیر کے معاملے پر دونوں فریقین کے درمیان کافی عرصے سے تنازع جاری تھا، جو آج اچانک فائرنگ کی صورت اختیار کر گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔