ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کا اعلان

ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی (ٹیسکو) نے ملازمین کے لیے نئے پے اسکیلز اور مختلف الاؤنسز میں اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیسکو ملازمین کو رننگ بیسک پے پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، جبکہ بی پی ایس 1 سے 22 تک کے ملازمین کے لیے 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس مقرر کیا گیا ہے۔

ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کا حساب 30 جون 2022 کی بنیادی تنخواہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

فیصلے کے تحت کنوینس الاؤنس میں بھی 50 فیصد اضافہ منظور کیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق معذور ٹیسکو ملازمین کا کنوینس الاؤنس 6 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے ماہانہ کردیا گیا ہے۔

نئے پے اسکیلز اور الاؤنسز کے نفاذ سے ٹیسکو ملازمین کی مجموعی مالی مراعات میں نمایاں اضافہ ہوگا۔