سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو قائم مقام صدرِ پاکستان مقرر کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے سردار ایاز صادق کی بطور قائم مقام صدر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری بیرونِ ملک دورے پر جا رہے ہیں۔ صدرِ مملکت کی غیر موجودگی میں عموماً چیئرمین سینیٹ کو قائم مقام صدر مقرر کیا جاتا ہے، تاہم چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی ملک سے باہر ہیں۔
اسی وجہ سے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو قائم مقام صدرِ پاکستان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت کی وطن واپسی تک سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔






