شہباز شریف اور نواز شریف کی اہم ملاقات، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم پر غور

لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات تقریباً دو گھنٹے جاری رہی، جس دوران ملکی سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر بھی غور کیا گیا، جبکہ آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر دونوں رہنماؤں نے مشاورت کی۔