وزیر مملکت برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کھیئل داس کوہستانی کی گاڑی کو شارع فیصل پر حادثہ پیش آگیا۔
کھیئل داس کوہستانی اپنے دو بیٹوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ شارع فیصل پر ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ وزیر مملکت حادثے میں محفوظ رہے، تاہم ان کے ایک بیٹے کی ٹانگ پر چوٹیں آئیں، جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
وزیر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ خیریت سے ہیں جبکہ ان کے بیٹے کو چوٹیں آئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی سے پہلے دو گاڑیوں نے اچانک بریک لگائی، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔






