حافظ نعیم نے ہڑتال کی دھمکی دے دی

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کیخلاف جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کی بات نہیں مانی تو جلد ہڑتال کی کال دیں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ وزیر کہتے ہیں ہم لیوی ختم نہیں کرسکتے، ہم کہتے ہیں ہم دھرنا ختم نہیں کر سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کا پیچھا کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، آئی پی پیز کے خلاف کامیاب جہدوجہد کی ہے، بجلی کے ہر یونٹ پر 8 سے 10 روپے کم ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف کراچی لاہور اور پشاور میں گورنر ہاؤسز پر جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں۔