صوبائی وزیر داخلہ کے قافلے پر حملہ، بڑا نقصان

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو کے قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اے ٹی ایف اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کی شناخت نصراللہ، سمیع اللہ اور زکریا کے نام سے ہوئی ہے اور انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ ضیاء لانگو حملے میں محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد اہلکاروں نے فوری جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔