سعودی حکومت سے متعلق بڑا فیصلہ، 3 شاہی فرمان جاری

سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی کرتے ہوئے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو تین شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔

شاہی فرامین کے تحت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سربراہی میں وزرا کونسل کی تشکیل نو کی گئی ہے۔ کابینہ کی تشکیل سے متعلق جاری دو شاہی فرامین اور کابینہ کے قانون کے آرٹیکل 9 کے مطابق یہ تشکیل نو چار سالہ مدت کے تحت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام موجودہ وزرا اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

ایک شاہی فرمان میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو بورڈ آف دی لوکل کنٹینٹ اینڈ گورنمنٹ پروکیومنٹ اتھارٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ بندر الخریف کو اس عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔

دوسرے شاہی فرمان کے تحت مازن السدیری کو بدرجہ وزیر کیپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ عہدہ محمد القویز کے پاس تھا۔