بلز میں اضافہ ، عوام کیلئے ایک اور بری خبر تفصیل جانئے کمنٹ میں

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے رواں مالی سال کے لیے پانی اور سیوریج کے ٹیرف میں 7.05 فیصد اضافہ کیا ہے جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین کے اوسط ماہانہ بل میں تقریباً 100 روپے کا اضافہ ہوگا۔

کے ڈبلیو ایس سی کے مطابق مالی سال 26-2025 میں اوسط ماہانہ بل تقریباً 900 روپے تھا جو اب مالی سال 27-2026 میں بڑھ کر تقریباً 1000 روپے ماہانہ ہو گیا ہے۔

چیف کمرشل آفیسر حارث سرفراز نے بتایا کہ اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کراچی کے 12 لاکھ 89 ہزار گھریلو و کمرشل صارفین اور تقریباً 8 ہزار بلک و صنعتی صارفین پر ہوگا۔ حجمی بنیاد پر بل دینے والے بلک اور صنعتی صارفین کے لیے ٹیرف 0.526 پیسہ فی گیلن سے بڑھا کر 0.563 پیسہ فی گیلن کر دیا گیا ہے۔ یہ اضافہ 7.05 فیصد سی پی آئی پر مبنی سالانہ ایڈجسٹمنٹ کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی، ایندھن، مرمت و دیکھ بھال اور پرانے انفراسٹرکچر کی بحالی کے اخراجات بڑھنے کے باعث یہ ٹیرف ایڈجسٹمنٹ ادارے کے آپریشنل اخراجات کی وصولی اور مالی استحکام کے لیے ضروری ہے۔