محسن نقوی نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہریوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایکسپریس وے سروس روڈ منصوبے کا دورہ کیا،وزیر داخلہ نے مقررہ وقت میں سروس روڈ منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اسلام آباد کا مین علاقہ ہے لیکن سڑک کی حالت خستہ تھی،یہ ایک سال کا منصوبہ ہے، 9کلو میٹر سے کچھ لمبی سڑک ہوگی،کوشش ہوگی کہ جلد از جلد منصوبے کو مکمل کریں،ایکسپریس وے کو موٹروے ڈیکلیئر کریں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ فیصل مسجد اور کشمیر چوک پر فلائی اوور بنے گا،سی 14سیکٹر کو مکمل کرلیا ،دیگر سیکٹرز کو بھی جلد مکمل کرلیں گے،سی ڈی اے کا عملہ قبضہ کرانے میں خود شامل رہا ہے۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈیمز پر کام کررہے ہیں ،شاہدرہ اور دوتارہ ڈیم پر کام کرنے لگے ہیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو منصوبے پر بریفنگ دی،وزیر داخلہ نے مقررہ وقت میں سروس روڈ منصوبہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔