پنجاب حکومت نے کم آمدن والے خاندانوں کے لیے گھروں کی مرمت، خراب چھتوں کی بحالی اور بالائی منزل کی تعمیر میں معاونت کے لیے بلا سود قرضہ پروگرام متعارف کرا دیا ہے۔
اس پروگرام کے تحت اہل درخواست گزاروں کو 5 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کے بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے گھروں کی مرمت یا تعمیر کا کام مکمل کر سکیں۔
حکومت نے سرکاری پورٹل پر درخواست گزاروں کے لیے دو مختلف کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں۔ پہلی کیٹیگری **”اپنی چھت، اپنا گھر”** پروگرام کے تحت مکمل قرضے کی ہے، جبکہ دوسری کیٹیگری خراب چھتوں کی مرمت اور بحالی کے لیے قرضے سے متعلق ہے۔
**اہلیت کا معیار:**
* درخواست گزار پنجاب کا مستقل رہائشی ہو اور اس کے پاس نادرا سے تصدیق شدہ قومی شناختی کارڈ موجود ہو۔
* شہری علاقوں میں زیادہ سے زیادہ 5 مرلہ جبکہ دیہی علاقوں میں 10 مرلہ تک رہائشی پلاٹ یا مکان کی ملکیت رکھتا ہو۔
* درخواست جمع کراتے وقت عمر 21 سے 60 سال کے درمیان ہو۔






