رانا ثنااللہ کا پیپلزپارٹی پر الزام ، بڑی بات کہہ دی

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے حریفوں پر واضح برتری حاصل کر لی ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی دوسرے نمبر پر ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی 53 نشستوں پر مشتمل ہے، جن میں 33 نشستوں پر آزاد کشمیر کے مقامی ووٹرز براہِ راست اپنے نمائندے منتخب کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ 8 نشستیں خواتین، ٹیکنوکریٹس اور سمندر پار کشمیریوں کے لیے مخصوص ہیں، جبکہ 12 نشستیں پاکستان کے مختلف شہروں میں مقیم کشمیری مہاجرین کے لیے مختص ہیں۔

دوسرے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کی 8 اور کشمیری مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوئی۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے مطابق غیرحتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے 13 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔

غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادر (ایل اے 25)، مصطفیٰ بشیر عباسی (ایل اے 30)، سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر (ایل اے 32)، ناصر حسین ڈار (ایل اے 34)، چوہدری محمد اسماعیل (ایل اے 35)، محمد احسن رضا (ایل اے 36)، مریم جاوید (ایل اے 37)، ذیشان علی (ایل اے 38)، راجہ محمد صدیق (ایل اے 39)، محمد عامر شاہ (ایل اے 41)، سید شوکت علی شاہ (ایل اے 42)، محمد یاسین لون (ایل اے 43) اور محمد احمد رضا قادری (ایل اے 44) کامیاب قرار پائے ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدواروں میں میاں عبدالوحید (ایل اے 26)، سردار مختار خان (ایل اے 29)، دیوان علی خان (ایل اے 33)، عامر غفار لون (ایل اے 40) اور عبدالماجد خان (ایل اے 45) شامل ہیں۔

انتخابات کے دوران بعض پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ کاسٹ نہیں ہو سکے۔ شکارپور میں چار رجسٹرڈ ووٹ موجود تھے، تاہم ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا، جبکہ ڈیرہ غازی خان کے حلقہ ایل اے 34 جموں کے پولنگ اسٹیشن معموری میں صرف ایک خاتون نے ووٹ کاسٹ کیا، جو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ناصر حسین ڈار کے حق میں تھا۔ اسی طرح چک جھمرہ میں ایل اے 34 کے ایک پولنگ اسٹیشن پر بھی کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن کی 13 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) نے 9 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے 4 نشستیں حاصل کی تھیں، جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کوئی نشست جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔

اب تک سامنے آنے والے مجموعی نتائج کے مطابق آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔