نجکاری کمیشن میں چیف میڈیا آفیسر کے عہدے کو چیف کمیونیکیشن آفیسر کے عہدہ میں تبدیل کردیاگیا

نجکاری کمیشن نے چیف میڈیا آفیسر کے عہدے کو، جس پر جناب عمران غزنوی تعینات ہیں، چیف کمیونیکیشن آفیسر (سی سی او) کے عہدہ میں فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

اس عہدے کے از سر نو نئے نام کے ساتھ تعین سے اسٹریٹجک کمیونیکیشن فریم ورک کو مضبوط بنانے اور ادارہ جاتی ابلاغ کو عصری گورننس اور پبلک سیکٹر کے بہترین طریقوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔

چیف کمیونیکیشن آفیسر کے طور پر، جناب عمران غزنوی ادارے کے ابلاغ عامہ کی رہنمائی جاری رکھیں گے جبکہ اسٹریٹجک کمیونیکیشنز، میڈیا اور متعلقینِ ادارہ سے روابط، معلومات عامہ، اور بیرونی تعلقات پر ادارے کے مینڈیٹ کے مطابق بھرپور توجہ دی جائے گی۔

نجکاری کمیشن اسٹیک ہولڈرز، میڈیا اور عوام کے ساتھ شفاف، بروقت اور موثر ابلاغ کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔