ٹرین کو خوفناک حادثہ پیش آ گیا

کراچی سے پنجاب جانے والی تیز گام ایکسپریس کی ایک بوگی حیدرآباد کے قریب پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے حکام کے مطابق 7 اپ تیز گام ایکسپریس کوٹری پل عبور کرکے حیدرآباد کی حدود میں داخل ہوتے ہی حادثے کا شکار ہوئی۔ حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ انجن کے ساتھ آگے لگی ایک بوگی ڈی ریل ہوئی، جس کے بعد ریلوے کا تکنیکی عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گیا۔

ریلوے عملے نے انجن کو بوگی سے الگ کر دیا ہے جبکہ پٹری سے اتری ہوئی بوگی کو بحال کرنے کا کام جاری ہے۔

حادثے کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے، جبکہ ریلوے حکام بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

close