//

مزدوروں کی یومیہ اور ماہانہ اجرتوں کے لیے نئے لیبر ریٹس نافذ

حکومت پنجاب نے جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے نئے لیبر ریٹس نافذ کر دیے ہیں۔ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ چھ ماہ کے لیے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی یومیہ اور ماہانہ اجرتوں کا ازسرنو تعین کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ہنرمند مزدور کی یومیہ اجرت ایک ہزار 538 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ مستری، الیکٹریشن، پلمبر، ویلڈر اور دیگر ہنرمند مزدوروں کی یومیہ اجرت 2 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح مالی، چین مین اور دیگر نیم ہنرمند کارکنوں کی یومیہ اجرت ایک ہزار 560 روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ خزانہ کے مطابق ماہانہ بنیادوں پر کام کرنے والے مزدوروں کی کم از کم تنخواہ 40 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نئے لیبر ریٹس کا اطلاق سرکاری ترقیاتی منصوبوں، تعمیراتی اسکیموں اور سرکاری ٹھیکوں کے تخمینوں پر ہوگا، جس کے نتیجے میں منصوبوں کی لاگت اور تخمینوں میں بھی ضروری تبدیلیاں کی جائیں گی۔

محکمہ خزانہ نے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن آئندہ چھ ماہ کے لیے مزدوروں کی اجرتوں پر نافذ العمل ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close