//

نورین نیازی این سی سی آئی اے کے ریڈار پر آگئیں

نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے کا نوٹس جاری

معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان دینے پر عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی تحقیقات کے دائرے میں آگئی ہیں۔

این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں 20 جولائی کو پیش ہو کر اپنا بیان ریکارڈ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

نوٹس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نورین نیازی نے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر جھوٹی، توہین آمیز اور اشتعال انگیز گفتگو کی، جس کا مقصد ریاستی اداروں کو بدنام کرنا اور غلط بیانیے کو فروغ دینا تھا۔

نورین نیازی کی جانب سے معرکہ حق سے متعلق ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے مختلف الزامات عائد کیے تھے اور واقعے کو متنازع انداز میں بیان کیا تھا۔ ان کے بیان کے بعد این سی سی آئی اے نے انہیں طلب کر کے وضاحت طلب کی ہے۔v

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close